ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اسرائیلی فو ج نے اُتارا ایک بچہ سمیت دو لوگوں کو موت کےگھاٹ؛ 126 زخمی

اسرائیلی فو ج نے اُتارا ایک بچہ سمیت دو لوگوں کو موت کےگھاٹ؛ 126 زخمی

Sat, 06 Oct 2018 17:30:01  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس 6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز ) جمعہ کے روز  اسرائیل غزہ سرحد پر احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہونے والے ہجوم پر گولیاں چلا کر دو فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جبکہ ان فایرنگ میں 126 افراد زخمی ہوگیے۔

خبررساں ادارے رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے ہجوم پر اپنے ساتھی اہل کاروں کے تحفظ کے لیے گولیاں چلائیں جہاں سے ان پر گرینیڈ اور آگ لگانے والے بم پھینکے جا رہے تھے۔

جمعہ کے روز ہفتہ وار مظاہرے کے لیے ہزاروں فلسطینی غزہ کی پٹی پر ایک باڑ کے پاس اکھٹے ہوئے، جو حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی پٹی کو اسرائیل سے الگ کرتی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک 12 سالہ لڑکا اور 24 سالہ نوجوان ہلاک ہوا۔ وزارت کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کم ازکم 126 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔غزہ کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ سرحد پر مظاہروں کا یہ سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے، اب تک اسرائیلی فوج کی گولیوں سے کم ازکم 195 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس عرصے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی، ایک فلسطینی بندوق بردار کی گولی سے ہلاک ہوا۔

 


Share: